تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی اللہ تعالیٰ کی نسبت تمہارا نزاع کرنا اور تمہارا یہ سمجھنا کہ اس کی عنایت و رحمت کا ہمارےسوا کوئی مستحق نہیں لغو بات ہے۔ وہ جیسا تمہارا رب ہے ہمارا بھی رب ہے اور ہم جو کچھ اعمال کرتے ہیں خالص اسی کے لئے کرتے ہیں تمہاری طرح زعم آباؤاجداد اور تعصب و نفسانیت سے نہیں کرتے۔ پھر کیا وجہ ہے کہ ہمارے اعمال وہ مقبول نہ فرمائے اور تمہارے اعمال مقبول ہوں۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں