مواد پر جائیں
Quran Maqasid

مُخْلِص

قرآن میں مخلص

معنی: خالص کرتے ہوئے

مخلص قرآن کی 13 سورتوں کی 20 آیات میں 20 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
20
آیات
20
سورتیں
13
مادّہ
خ ل ص

مُخْلِص

اسم · 11 بار

معنی: خالص کرتے ہوئے · دوسرے تراجم: مخلص ہیں, خالص کرنے والے, خالص کرنے والے ہوکر

قرآن میں صورتیں

  • مُخْلِصِينَ ×7
  • مُخْلِصًا ×3
  • مُخْلِصُونَ ×1

مُخْلَص

اسم · 9 بار

معنی: جو چنے ہوئے ہیں · دوسرے تراجم: چنے ہوئے, جو مخلص ہوں گے/ چنے ہوئے ہوں گے

قرآن میں صورتیں

  • ٱلْمُخْلَصِينَ ×8
  • مُخْلَصًا ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الخالص كالصافي إلا أن الخالص هو ما زال عنه شوبه بعد أن كان فيه، والصافي قد يقال لما لا شوب فيه، ويقال: خلصته فخلص، ولذلك قال الشاعر:146-خلاص الخمر من نسج الفدام

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿إنه كان مخلصا﴾ [مريم: 51]. الخلوص أصله التقصي من الشيء وعدم الشركة فيه. وقرئ «مخلصا» بكسر اللام بمعنى أخلص نفسه وطاعته لله، وبفتحها بمعنى أن الله أخلصه واصطفاه. كقوله: ﴿إني اصطفيتك على الناس﴾ [الأعراف: 144]. وكل ما في هذا القرآن من هذا اللفظ إذا لم يكن بعده «الدين» قرئ بالوجهين على هذين المعنيين نحو: ﴿إنه…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ خ ل ص پر مکمل اندراجات

مخلص والی آیات

20 میں سے آیات 1–20

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (ان سے) کہو، کیا تم خدا کے بارے میں ہم سے جھگڑتے ہو، حالانکہ وہی ہمارا اور تمھارا پروردگار ہے اور ہم کو ہمارے اعمال (کا بدلہ ملے گا) اور تم کو تمھارے اعمال (کا) اور ہم خاص اسی کی عبادت کرنے والے ہیں

    سورہ بقرہ، آیت 2:139
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہہ دو کہ میرے پروردگار نے تو انصاف کرنے کا حکم دیا ہے۔ اور یہ کہ ہر نماز کے وقت سیدھا (قبلے کی طرف) رخ کیا کرو اور خاص اسی کی عبادت کرو اور اسی کو پکارو۔ اس نے جس طرح تم کو ابتداء میں پیدا کیا تھا اسی طرح تم پھر پیدا ہوگے

    سورہ اعراف، آیت 7:29
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہی تو ہے جو تم کو جنگل اور دریا میں چلنے پھرنے اور سیر کرنے کی توفیق دیتا ہے۔ یہاں تک کہ جب تم کشتیوں میں (سوار) ہوتے اور کشتیاں پاکیزہ ہوا (کے نرم نرم جھونکوں) سے سواروں کو لے کر چلنے لگتی ہیں اور وہ ان سے خوش ہوتے ہیں تو ناگہاں زناٹے کی ہوا چل پڑتی ہے اور لہریں ہر طرف سے ان پر (جوش مارتی ہوئی) آنے لگتی ہیں اور وہ خیال کرتے ہیں کہ (اب تو) لہروں میں گھر گئے تو اس وقت خالص خدا ہی کی عبادت کرکے اس سے دعا مانگنے لگتے ہیں کہ (اے خدا) اگر تو ہم کو اس سے نجات بخشے تو ہم (تیرے) بہت ہی شکر گزار ہوں

    سورہ یونس، آیت 10:22
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اس عورت نے ان کا قصد کیا اور انہوں نے اس کا قصد کیا۔ اگر وہ اپنے پروردگار کی نشانی نہ دیکھتے (تو جو ہوتا ہوتا) یوں اس لیے (کیا گیا) کہ ہم ان سے برائی اور بےحیائی کو روک دیں۔ بےشک وہ ہمارے خالص بندوں میں سے تھے

    سورہ یوسف، آیت 12:24
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ہاں ان میں جو تیرے مخلص بندے ہیں (ان پر قابو چلنا مشکل ہے)

    سورہ حجر، آیت 15:40
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور کتاب میں موسیٰ کا بھی ذکر کرو۔ بےشک وہ (ہمارے) برگزیدہ اور پیغمبر مُرسل تھے

    سورہ مریم، آیت 19:51
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر جب یہ کشتی میں سوار ہوتے ہیں تو خدا کو پکارتے (اور) خالص اُسی کی عبادت کرتے ہیں۔ لیکن جب وہ اُن کو نجات دے کر خشکی پر پہنچا دیتا ہے تو جھٹ شرک کرنے لگے جاتے ہیں

    سورہ عنکبوت، آیت 29:65
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب اُن پر (دریا کی) لہریں سائبانوں کی طرح چھا جاتی ہیں تو خدا کو پکارنے (اور) خالص اس کی عبادت کرنے لگتے ہیں پھر جب وہ اُن کو نجات دے کر خشکی پر پہنچا دیتا ہے تو بعض ہی انصاف پر قائم رہتے ہیں۔ اور ہماری نشانیوں سے وہی انکار کرتے ہیں جو عہد شکن اور ناشکرے ہیں

    سورہ لقمان، آیت 31:32
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    مگر جو خدا کے بندگان خاص ہیں

    سورہ صافات، آیت 37:40
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ہاں خدا کے بندگان خاص (کا انجام بہت اچھا ہوا)

    سورہ صافات، آیت 37:74
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ہاں خدا کے بندگان خاص (مبتلائے عذاب نہیں) ہوں گے

    سورہ صافات، آیت 37:128
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    مگر خدا کے بندگان خالص (مبتلائے عذاب نہیں ہوں گے)

    سورہ صافات، آیت 37:160
  13. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو ہم خدا کے خالص بندے ہوتے

    سورہ صافات، آیت 37:169
  14. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    سوا ان کے جو تیرے خالص بندے ہیں

    سورہ ص، آیت 38:83
  15. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اے پیغمبر) ہم نے یہ کتاب تمہاری طرف سچائی کے ساتھ نازل کی ہے تو خدا کی عبادت کرو (یعنی) اس کی عبادت کو (شرک سے) خالص کرکے

    سورہ زمر، آیت 39:2
  16. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہہ دو کہ مجھ سے ارشاد ہوا ہے کہ خدا کی عبادت کو خالص کرکے اس کی بندگی کروں

    سورہ زمر، آیت 39:11
  17. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہہ دو کہ میں اپنے دین کو (شرک سے) خالص کرکے اس کی عبادت کرتا ہوں

    سورہ زمر، آیت 39:14
  18. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو خدا کی عبادت کو خالص کر کر اُسی کو پکارو اگرچہ کافر برا ہی مانیں

    سورہ مومن، آیت 40:14
  19. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہ زندہ ہے (جسے موت نہیں) اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں تو اس کی عبادت کو خالص کر کر اسی کو پکارو۔ ہر طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام جہان کا پروردگار ہے

    سورہ مومن، آیت 40:65
  20. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ان کو حکم تو یہی ہوا تھا کہ اخلاص عمل کے ساتھ خدا کی عبادت کریں (اور) یکسو ہو کراورنماز پڑھیں اور زکوٰة دیں اور یہی سچا دین ہے

    سورہ بینہ، آیت 98:5