مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 140

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٤٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ام تقولون ان ابراهيم واسماعيل واسحاق ويعقوب والاسباط كانوا هودا او نصارى قل اانتم اعلم ام الله ومن اظلم ممن كتم شهادة عنده من الله وما الله بغافل عما تعملون

(اے یہود ونصاریٰ) کیا تم اس بات کے قائل ہو کہ ابراہیم اور اسمٰعیل اور اسحاق اور یعقوب اور ان کی اولاد یہودی یا عیسائی تھے۔ (اے محمدﷺ ان سے) کہو کہ بھلا تم زیادہ جانتے ہو یا خدا؟ اور اس سے بڑھ کر ظالم کون، جو خدا کی شہادت کو، جو اس کے پاس (کتاب میں موجود) ہے چھپائے۔ اور جو کچھ تم کر رہے ہو، خدا اس سے غافل نہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 140
  • پارہ 1
  • صفحہ 21

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسمٰعیلؑ اور دیگر انبیاءؑ کی بابت یہود و نصاریٰ کا یہ دعویٰ کہ وہ یہودی یا نصرانی تھے دروغ صریح ہے علاوہ ازیں حق تعالیٰ تو فرماتا ہے مَا کَانَ اِبۡرٰہِیۡمُ یَہُوۡدِیًّا وَّ لَا نَصۡرَانِیًّا (آل عمران۔ ۶۷) تو اب بتلاؤ تم کو علم زیادہ ہے یا اللہ تعالیٰ کو۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَمْیاam
  2. تَقُولُونَتم کہتے ہوtaqūlūna
  3. إِنَّبیشکinna
  4. إِبْرَٰهِـۧمَابراہیمib'rāhīma
  5. وَإِسْمَـٰعِيلَاور اسماعیلwa-is'māʿīla
  6. وَإِسْحَـٰقَاوراسحاقwa-is'ḥāqa
  7. وَيَعْقُوبَاوریعقوبwayaʿqūba
  8. وَٱلْأَسْبَاطَاوراولاد یعقوبwal-asbāṭa
  9. كَانُوا۟وہ سب تھkānū
  10. هُودًایہودیhūdan
  11. أَوْیاaw
  12. نَصَـٰرَىٰ ۗنَصَٰرَىٰnaṣārā
  13. قُلْکہہ دیجئےqul
  14. ءَأَنتُمْکیا تمa-antum
  15. أَعْلَمُزیادہ جانتے ہوaʿlamu
  16. أَمِیاami
  17. ٱللَّهُ ۗاللہl-lahu
  18. وَمَنْاور کونwaman
  19. أَظْلَمُبڑا ظالم ہےaẓlamu
  20. مِمَّناس سے جوmimman
  21. كَتَمَچھپائےkatama
  22. شَهَـٰدَةًگواہی کوshahādatan
  23. عِندَهُۥجو اس کے پاس ہےʿindahu
  24. مِنَکی طرف سےmina
  25. ٱللَّهِ ۗاللہl-lahi
  26. وَمَااور نہیںwamā
  27. ٱللَّهُاللہl-lahu
  28. بِغَـٰفِلٍغافلbighāfilin
  29. عَمَّااس سے جوʿammā
  30. تَعْمَلُونَتم عمل کرتے ہوtaʿmalūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں