مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 197

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٩٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الحج اشهر معلومات فمن فرض فيهن الحج فلا رفث ولا فسوق ولا جدال في الحج وما تفعلوا من خير يعلمه الله وتزودوا فان خير الزاد التقوى واتقون يا اولي الالباب

حج کے مہینے (معین ہیں جو) معلوم ہیں تو شخص ان مہینوں میں حج کی نیت کرلے تو حج (کے دنوں) میں نہ عورتوں سے اختلاط کرے نہ کوئی برا کام کرے نہ کسی سے جھگڑے۔ اور جو نیک کام تم کرو گے وہ خدا کو معلوم ہوجائے گا اور زاد راہ (یعنی رستے کا خرچ) ساتھ لے جاؤ کیونکہ بہتر (فائدہ) زاد راہ (کا) پرہیزگاری ہے اور اے اہل عقل مجھ سے ڈرتے رہو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 197
  • پارہ 2
  • صفحہ 31

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

شوال کے غُرّہ سے لے کر بقر عید کی صبح یعنی ذی الحجہ کی دسویں رات تک ان کا نام اشہرُ حج ہے ہے اس لئے کہ احرام حج ان کے اندر ہوتا ہے ۔ اگر اس سے پہلے کوئی احرام حج کا باندھے گا تو وہ ناجائز یا مکروہ ہوگا۔ یعنی حج کے لئے چند مہینے مقرر ہیں اور سب کو معلوم ہیں مشرکین عرب جو اپنی ضرورت میں ان میں تغیر و تبدل کرتے تھے جس کو دوسری آیت میں انما النسیٔ زیادۃ فی الکفر فرمایا گیا ہے یہ بالکل بے اصل اور باطل ہے۔ حج لازم کیا…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ٱلْحَجُّحج (کے)al-ḥaju
  2. أَشْهُرٌۭمہینے ہیںashhurun
  3. مَّعْلُومَـٰتٌۭ ۚمعلوم۔ جانے بوجھےmaʿlūmātun
  4. فَمَنتو جو کوئیfaman
  5. فَرَضَفرض کرےfaraḍa
  6. فِيهِنَّان میںfīhinna
  7. ٱلْحَجَّحج کوl-ḥaja
  8. فَلَاتو نہfalā
  9. رَفَثَعورتوں کی طرف رغبت کرے۔ کوئی شہواتی فعل کرےrafatha
  10. وَلَااور نہwalā
  11. فُسُوقَکوئی گناہ کے کامfusūqa
  12. وَلَااور نہwalā
  13. جِدَالَکوئی جھگڑا کرےjidāla
  14. فِىمیںfī
  15. ٱلْحَجِّ ۗحج میں۔ حج کے دورانl-ḥaji
  16. وَمَااور جوwamā
  17. تَفْعَلُوا۟تم کرو گےtafʿalū
  18. مِنْسےmin
  19. خَيْرٍۢبھلائی ۔ نیکی میں سےkhayrin
  20. يَعْلَمْهُجان لے گا اسےyaʿlamhu
  21. ٱللَّهُ ۗاللہl-lahu
  22. وَتَزَوَّدُوا۟اور تم زاد راہ لے لیا کروwatazawwadū
  23. فَإِنَّتو بیشکfa-inna
  24. خَيْرَبہترینkhayra
  25. ٱلزَّادِزاد راہl-zādi
  26. ٱلتَّقْوَىٰ ۚتقوی ہےl-taqwā
  27. وَٱتَّقُونِاور ڈرو مجھ سےwa-ittaqūni
  28. يَـٰٓأُو۟لِىاےyāulī
  29. ٱلْأَلْبَـٰبِعقل والوl-albābi

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں