مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 198

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٩٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ليس عليكم جناح ان تبتغوا فضلا من ربكم فاذا افضتم من عرفات فاذكروا الله عند المشعر الحرام واذكروه كما هداكم وان كنتم من قبله لمن الضالين

اس کا تمہیں کچھ گناہ نہیں کہ (حج کے دنوں میں بذریعہ تجارت) اپنے پروردگار سے روزی طلب کرو اور جب عرفات سے واپس ہونے لگو تو مشعر حرام (یعنی مزدلفے) میں خدا کا ذکر کرو اور اس طرح ذکر کرو جس طرح اس نے تم کو سکھایا۔ اور اس سے پیشتر تم لوگ (ان طریقوں سے) محض ناواقف تھے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 198
  • پارہ 2
  • صفحہ 31

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

حج کے سفر میں اگر سوداگری بھی کرو تو گناہ نہیں بلکہ مباح ہے لوگوں کو اس میں شبہ ہوا تھا کہ شاید تجارت کرنے سے حج میں نقصان آئے اب جس کو مقصود اصلی حج ہو اور اس کے ذیل میں تجارت بھی کر لے تو اس کے ثواب میں نقصان نہ آئے گا۔ مشعر الحرام ایک پہاڑ کا نام ہے جو مزدلفہ میں واقع ہے جس پر امام وقوف کرتا ہے اس پہاڑ پر قیام کرنا افضل ہے اور تمام مزدلفہ میں جہاں قیام کرے جائز ہے سوا وادی محسر کے۔ یعنی کفار بھی اللہ کا ذکر تو…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. لَيْسَنہیں ہےlaysa
  2. عَلَيْكُمْتم پرʿalaykum
  3. جُنَاحٌکوئی گناہjunāḥun
  4. أَنکہan
  5. تَبْتَغُوا۟تم تلاش کروtabtaghū
  6. فَضْلًۭافضل کوfaḍlan
  7. مِّنسےmin
  8. رَّبِّكُمْ ۚاپنے رب کی طرفrabbikum
  9. فَإِذَآپھر جبfa-idhā
  10. أَفَضْتُمتم پلٹوafaḍtum
  11. مِّنْسےmin
  12. عَرَفَـٰتٍۢعرفاتʿarafātin
  13. فَٱذْكُرُوا۟تو یاد کروfa-udh'kurū
  14. ٱللَّهَاللہ کاl-laha
  15. عِندَپاسʿinda
  16. ٱلْمَشْعَرِمشعرl-mashʿari
  17. ٱلْحَرَامِ ۖحرام کے (مزدلفہ)l-ḥarāmi
  18. وَٱذْكُرُوهُاور یاد کرو اس کوwa-udh'kurūhu
  19. كَمَاجیسا کہkamā
  20. هَدَىٰكُمْاس نے راہنمائی کی تمہاریhadākum
  21. وَإِناور بیشکwa-in
  22. كُنتُمتھے تمkuntum
  23. مِّنسےmin
  24. قَبْلِهِۦاس سے قبلqablihi
  25. لَمِنَالبتہ ان میں سے جوlamina
  26. ٱلضَّآلِّينَراہ گم کردہ ہیںl-ḍālīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں