تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی کافر جو اللہ کے صاف احکام اور اس کے پیغمبروں کی مخالفت کرتے ہیں جو اوپر مذکور ہو چکا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی نظروں میں دنیا کی محبت اور اس کی خوبی ایسی سما گئ ہے کہ اس کے مقابلے میں آخرت کے رنج و راحت کو خیال ہی میں نہیں لاتے بلکہ مسلمان جو فکر آخرت میں مصروف اور اللہ کے احکام کی تعمیل میں مشغول ہیں الٹا ان کو ہنستے ہیں اور ذلیل سمجھتے ہیں سو ایسے احمق نفس کے بندوں سے تعمیل احکام الہٰی ہو تو کیونکر ہو ۔…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں