مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 24

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فان لم تفعلوا ولن تفعلوا فاتقوا النار التي وقودها الناس والحجارة اعدت للكافرين

لیکن اگر (ایسا) نہ کر سکو اور ہرگز نہیں کر سکو گے تو اس آگ سے ڈرو جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہوں گے (اور جو) کافروں کے لیے تیار کی گئی ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 24
  • پارہ 1
  • صفحہ 4

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

پھر اس پر بھی اگر تم ایسی ایک سورت نہ بنا سکو اور یہ بات یقینی ہے کہ ہر گز نہ بنا سکو گے تو پھر ڈرو اور بچو نار دوزخ سے جو سب آگوں سے تیز ہے اُس کا ایندھن کافر اور پتھر ہیں جن کی تم پرستش کرتے ہو اور بچنے کو صورت یہی ہے کہ کلام الہٰی پر ایمان لاؤ اور وہ آگ کافروں کے واسطے تیار کی ہوئی ہے جو کہ قرآن شریف اور نبی کریم کو جھوٹا بتلاتے ہیں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَإِنپھر اگرfa-in
  2. لَّمْنہlam
  3. تَفْعَلُوا۟تم کرسکوtafʿalū
  4. وَلَناور ہرگز نہیںwalan
  5. تَفْعَلُوا۟تم کرسکو گےtafʿalū
  6. فَٱتَّقُوا۟پس بچوfa-ittaqū
  7. ٱلنَّارَاس آگ سےl-nāra
  8. ٱلَّتِىجوallatī
  9. وَقُودُهَاایندھن ہیں اس کاwaqūduhā
  10. ٱلنَّاسُلوگ/ انسانl-nāsu
  11. وَٱلْحِجَارَةُ ۖاور پتھرwal-ḥijāratu
  12. أُعِدَّتْتیار کی گئی ہےuʿiddat
  13. لِلْكَـٰفِرِينَکافروں کے لیےlil'kāfirīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں