مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 25

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وبشر الذين امنوا وعملوا الصالحات ان لهم جنات تجري من تحتها الانهار كلما رزقوا منها من ثمرة رزقا قالوا هذا الذي رزقنا من قبل واتوا به متشابها ولهم فيها ازواج مطهرة وهم فيها خالدون

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے، ان کو خوشخبری سنا دو کہ ان کے لیے (نعمت کے) باغ ہیں، جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ جب انہیں ان میں سے کسی قسم کا میوہ کھانے کو دیا جائے گا تو کہیں گے، یہ تو وہی ہے جو ہم کو پہلے دیا گیا تھا۔ اور ان کو ایک دوسرے کے ہم شکل میوے دیئے جائیں گے اور وہاں ان کے لیے پاک بیویاں ہوں گی اور وہ بہشتوں میں ہمیشہ رہیں گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 25
  • پارہ 1
  • صفحہ 5

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

جنّت کے میوے دنیا کے میووں کی سی شکل و صورت میں ملتے جلتے ہوں گے مگر لذت میں زمین و آسمان کا فرق ہو گا یا جنّت کے میوے باہم ایک شکل و صورت کے ہوں گے اور مزا جدا جدا تو جب کسی میوے کو دیکھیں گے تو کہیں گے وہی قِسم ہے جو پہلے دنیا میں یا جنّت میں کھا چکے ہیں اور چکھیں گے تو مزہ اور ہی پائیں گے ۔ جنّت کی عورتیں نجاسات ظاہرہ و باطنہ (اخلاق رذیلہ) سے پاک و صاف ہوں گی فائدہ یہاں تک تین چیزیں جن کا جاننا ضروری تھا بیان…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَبَشِّرِاور خوش خبری دوwabashiri
  2. ٱلَّذِينَان لوگوں کوalladhīna
  3. ءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanū
  4. وَعَمِلُوا۟اور جنہوں نے عمل کئےwaʿamilū
  5. ٱلصَّـٰلِحَـٰتِوہ جو اچھے ہیں / نیک ہیںl-ṣāliḥāti
  6. أَنَّبیشکanna
  7. لَهُمْان کے لئےlahum
  8. جَنَّـٰتٍۢباغات ہیںjannātin
  9. تَجْرِىبہتی ہیںtajrī
  10. مِنسےmin
  11. تَحْتِهَااس کے نیچےtaḥtihā
  12. ٱلْأَنْهَـٰرُ ۖنہریںl-anhāru
  13. كُلَّمَاجب کبھیkullamā
  14. رُزِقُوا۟وہ رزق دیئے جائیں گےruziqū
  15. مِنْهَاان (باغات) سےmin'hā
  16. مِنکوئیmin
  17. ثَمَرَةٍۢپھلthamaratin
  18. رِّزْقًۭا ۙبطور رزق کےriz'qan
  19. قَالُوا۟وہ کہیں گےqālū
  20. هَـٰذَایہhādhā
  21. ٱلَّذِىوہی ہے جوalladhī
  22. رُزِقْنَاہم رزق دیئے گئےruziq'nā
  23. مِنسےmin
  24. قَبْلُ ۖپہلےqablu
  25. وَأُتُوا۟حالانکہ وہ دئیے جائیں گےwa-utū
  26. بِهِۦساتھ اس کےbihi
  27. مُتَشَـٰبِهًۭا ۖملتے جلتےmutashābihan
  28. وَلَهُمْاور ان کے لئےwalahum
  29. فِيهَآاس میںfīhā
  30. أَزْوَٰجٌۭبیویاں ہیںazwājun
  31. مُّطَهَّرَةٌۭ ۖپاکیزہmuṭahharatun
  32. وَهُمْاور وہwahum
  33. فِيهَااس میںfīhā
  34. خَـٰلِدُونَہمیشہ رہنے والے ہیںkhālidūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں