مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 271

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٧١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ان تبدوا الصدقات فنعما هي وان تخفوها وتؤتوها الفقراء فهو خير لكم ويكفر عنكم من سيئاتكم والله بما تعملون خبير

اگر تم خیرات ظاہر دو تو وہ بھی خوب ہے اور اگر پوشیدہ دو اور دو بھی اہل حاجت کو تو وہ خوب تر ہے اور (اس طرح کا دینا) تمہارے گناہوں کو بھی دور کردے گا۔ اور خدا کو تمہارے سب کاموں کی خبر ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 271
  • پارہ 3
  • صفحہ 46

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اگر لوگوں کو دکھانے کی نیت نہ ہو تو خیرات کرنا لوگوں کے روبرو بھی بہتر ہے تاکہ اوروں کو بھی شوق اور رغبت ہو اور چھپا کر خیرات کرنا بھی بہتر ہے تاکہ لینے والا نہ شرمائے خلاصہ یہ کہ اظہار و اخفا دونوں بہتر ہیں مگر ہر موقع اور مصلحت کا لحاظ ضروری بات ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِناگرin
  2. تُبْدُوا۟تم ظاہر کرو گےtub'dū
  3. ٱلصَّدَقَـٰتِصدقاتl-ṣadaqāti
  4. فَنِعِمَّاتو کتنے اچھے ہیں۔ تو کتنا اچھا ہےfaniʿimmā
  5. هِىَ ۖوہ۔ یہ (ظاہر کرنا) ۚhiya
  6. وَإِناور اگرwa-in
  7. تُخْفُوهَاتم چھپاؤ ان کوtukh'fūhā
  8. وَتُؤْتُوهَااورتم دو ان کوwatu'tūhā
  9. ٱلْفُقَرَآءَفقراء کو۔ محتاجوں کوl-fuqarāa
  10. فَهُوَتو وہfahuwa
  11. خَيْرٌۭاچھا ہےkhayrun
  12. لَّكُمْ ۚتمہارے لئیےlakum
  13. وَيُكَفِّرُاور وہ دور کرے گاwayukaffiru
  14. عَنكُمتم سےʿankum
  15. مِّنسےmin
  16. سَيِّـَٔاتِكُمْ ۗتمہاری برائیوں میں سےsayyiātikum
  17. وَٱللَّهُاوراللہwal-lahu
  18. بِمَاساتھ اس کے جوbimā
  19. تَعْمَلُونَتم عمل کرتے ہوtaʿmalūna
  20. خَبِيرٌۭباخبر ہےkhabīrun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں