مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 283

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٨٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وان كنتم على سفر ولم تجدوا كاتبا فرهان مقبوضة فان امن بعضكم بعضا فليؤد الذي اؤتمن امانته وليتق الله ربه ولا تكتموا الشهادة ومن يكتمها فانه اثم قلبه والله بما تعملون عليم

اور اگر تم سفر پر ہواور (دستاویز) لکھنے والا مل نہ سکے تو (کوئی چیز) رہن یا قبضہ رکھ کر (قرض لے لو) اور اگر کوئی کسی کو امین سمجھے (یعنی رہن کے بغیر قرض دیدے) تو امانتدار کو چاہیئے کہ صاحب امانت کی امانت ادا کردے اور خدا سے جو اس کا پروردگار ہے ڈرے۔اور (دیکھنا) شہادت کو مت چھپانا۔ جو اس کو چھپائے گا وہ دل کا گنہگار ہوگا۔ اور خدا تمہارے سب کاموں سے واقف ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 283
  • پارہ 3
  • صفحہ 49

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اگر سفر میں قرض اور ادھار کا معاملہ کرو اور دستاویز کے لئے کوئی کاتب نہ ملے تو قرض کے عوض کوئی چیز مدیون کو رہن رکھ دینی چاہیئے ۔فائدہسفر میں رہن کی حاجت بہ نسبت حضر زیادہ ہو گی کیونکہ حضر میں کتابت و شہادت سے بھی بسہولت صاحب دین کا اطمینان ممکن ہے اس لئے سفر میں رہن کا حکم ہوا ۔ ورنہ حضر میں اور کاتب کی موجودگی میں بھی رہن درست ہے جیسا کہ حدیث میں موجود ہے اور اگر صاحب دین کو مدیون پر اعتماد اور اس کا اعتبار…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ۞ وَإِناور اگرwa-in
  2. كُنتُمْہو تمkuntum
  3. عَلَىٰپرʿalā
  4. سَفَرٍۢسفرsafarin
  5. وَلَمْاورنہwalam
  6. تَجِدُوا۟تم پاؤtajidū
  7. كَاتِبًۭالکھنے والاkātiban
  8. فَرِهَـٰنٌۭتو رھن رکھا ہےfarihānun
  9. مَّقْبُوضَةٌۭ ۖقبضہ کی ہوئی کاmaqbūḍatun
  10. فَإِنْپھر اگرfa-in
  11. أَمِنَاعتبار کرےamina
  12. بَعْضُكُمتم میں سے بعضbaʿḍukum
  13. بَعْضًۭابعض کاbaʿḍan
  14. فَلْيُؤَدِّپس چاہیے کہ ادا کرےfalyu-addi
  15. ٱلَّذِىوہ شخص جوalladhī
  16. ٱؤْتُمِنَامین بنایا گیاu'tumina
  17. أَمَـٰنَتَهُۥاس کی امانت کوamānatahu
  18. وَلْيَتَّقِاورچاہے کہ وہ ڈرےwalyattaqi
  19. ٱللَّهَاللہ سےl-laha
  20. رَبَّهُۥ ۗجو رب ہے اس کاrabbahu
  21. وَلَااور نہwalā
  22. تَكْتُمُوا۟تم چھپاؤtaktumū
  23. ٱلشَّهَـٰدَةَ ۚگواہی کوl-shahādata
  24. وَمَناور جو کوئیwaman
  25. يَكْتُمْهَاچھپائے گا اس کوyaktum'hā
  26. فَإِنَّهُۥٓتو بیشک وہfa-innahu
  27. ءَاثِمٌۭگناہ گار ہےāthimun
  28. قَلْبُهُۥ ۗدل اس کاqalbuhu
  29. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  30. بِمَاساتھ اس کے جوbimā
  31. تَعْمَلُونَتم عمل کرتے ہوtaʿmalūna
  32. عَلِيمٌۭجاننے والا ہےʿalīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں