يُؤَدِّ
فعل · 5 بارمعنی: پس چاہیے کہ ادا کرے · دوسرے تراجم: وہ ادا کردے گا اس کو, وہ ادا کرے گا, کہ تم ادا کرو, حوالے کر دو
قرآن میں صورتیں
- يُؤَدِّهِۦٓ ×2
- فَلْيُؤَدِّ ×1
- تُؤَدُّوا۟ ×1
- أَدُّوٓا۟ ×1
يُؤَدِّ
معنی: پس چاہیے کہ ادا کرے
يؤد قرآن کی 4 سورتوں کی 4 آیات میں 5 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: پس چاہیے کہ ادا کرے · دوسرے تراجم: وہ ادا کردے گا اس کو, وہ ادا کرے گا, کہ تم ادا کرو, حوالے کر دو
الأداء: دفع الحق دفعة وتوفيته، كأداء الخراج والجزية وأداء الأمانة، قال الله تعالى: فليؤد الذي اؤتمن أمانته [البقرة/ 283] ، إن الله يأمركم أن تؤدوا الأمانات إلى أهلها [النساء/ 58] ، وقال: وأداء إليه بإحسان [البقرة/ 178] ، وأصل ذلك من الأداة، تقول: أدوت بفعل كذا، أي: احتلت، وأصله: تناولت الأداة
الهمزة والدال والياء أصل واحد، وهو إيصال الشيء إلى الشيء أو وصوله إليه من تلقاء نفسه. قال أبو عبيد: تقول العرب للبن إذا وصل إلى حال الرؤوب، وذلك إذا خثر: قد أدى يأدي أديا. قال الخليل: أدى فلان يؤدي ما عليه أداء وتأدية. وتقول فلان آدى للأمانة منك. وأنشد غيره:
4 میں سے آیات 1–4
اور اگر تم سفر پر ہواور (دستاویز) لکھنے والا مل نہ سکے تو (کوئی چیز) رہن یا قبضہ رکھ کر (قرض لے لو) اور اگر کوئی کسی کو امین سمجھے (یعنی رہن کے بغیر قرض دیدے) تو امانتدار کو چاہیئے کہ صاحب امانت کی امانت ادا کردے اور خدا سے جو اس کا پروردگار ہے ڈرے۔اور (دیکھنا) شہادت کو مت چھپانا۔ جو اس کو چھپائے گا وہ دل کا گنہگار ہوگا۔ اور خدا تمہارے سب کاموں سے واقف ہے
سورہ بقرہ، آیت 2:283اور اہلِ کتاب میں سے کوئی تو ایسا ہے کہ اگر تم اس کے پاس (روپوں کا) ڈھیر امانت رکھ دو تو تم کو (فوراً) واپس دے دے اور کوئی اس طرح کا ہے کہ اگر اس کے پاس ایک دینار بھی امانت رکھو تو جب تک اس کے سر پر ہر وقت کھڑے نہ رہو تمہیں دے ہی نہیں یہ اس لیے کہ وہ کہتے ہیں کہ امیوں کے بارے میں ہم سے مواخذہ نہیں ہوگا یہ خدا پر محض جھوٹ بولتے ہیں اور (اس بات کو) جانتے بھی ہیں
سورہ آلِ عمران، آیت 3:75خدا تم کو حکم دیتا ہے کہ امانت والوں کی امانتیں ان کے حوالے کردیا کرو اور جب لوگوں میں فیصلہ کرنے لگو تو انصاف سے فیصلہ کیا کرو خدا تمہیں بہت خوب نصیحت کرتا ہے بےشک خدا سنتا اور دیکھتا ہے
سورہ نساء، آیت 4:58(جنہوں نے) یہ (کہا) کہ خدا کے بندوں (یعنی بنی اسرائیل) کو میرے حوالے کردو میں تمہارا امانت دار پیغمبر ہوں
سورہ دخان، آیت 44:18