مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 284

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٨٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

لله ما في السماوات وما في الارض وان تبدوا ما في انفسكم او تخفوه يحاسبكم به الله فيغفر لمن يشاء ويعذب من يشاء والله على كل شيء قدير

جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے سب خدا ہی کا ہے۔ تم اپنے دلوں کی بات کو ظاہر کرو گے تو یا چھپاؤ گے تو خدا تم سے اس کا حساب لے گا پھر وہ جسے چاہے مغفرت کرے اور جسے چاہے عذاب دے۔ اور خدا ہر چیز پر قادر ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 284
  • پارہ 3
  • صفحہ 49

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اس سورت میں اصول و فروع عبادات و معاملات جانی و مالی ہر قسم کے احکامات بہت کثرت سے مذکور فرمائے اور شاید اس سورت کے سنام القرآن فرمانے کی یہی وجہ ہو اس لئے مناسب ہے کہ بندوں کو پوری تاکید وہ تہدید بھی ہر طرح سے فرما دی جائے تاکہ تعمیل احکام مذکورہ میں کوتاہی سے اجتناب کریں سو اسی غرض کے لئے آخر سورت میں احکام کو بیان فرما کر اس آیت کو بطور تہدید و تنبیہ ارشاد فرما کر تمام احکام مذکورہ سابقہ کی پابندی پر سب کو مجبور…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. لِّلَّهِاللہ کے لیے ہےlillahi
  2. مَاجوmā
  3. فِىمیں ہےfī
  4. ٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوںl-samāwāti
  5. وَمَااور جوwamā
  6. فِىمیں ہےfī
  7. ٱلْأَرْضِ ۗزمینl-arḍi
  8. وَإِناور اگرwa-in
  9. تُبْدُوا۟تم ظاہر کروtub'dū
  10. مَاجوmā
  11. فِىٓمیں ہےfī
  12. أَنفُسِكُمْتمہارے نفسوںanfusikum
  13. أَوْیاaw
  14. تُخْفُوهُتم چھپاؤ گے اس کوtukh'fūhu
  15. يُحَاسِبْكُمحساب لے گا تمہاراyuḥāsib'kum
  16. بِهِساتھ اس کےbihi
  17. ٱللَّهُ ۖاللہl-lahu
  18. فَيَغْفِرُپھر وہ بخش دے گاfayaghfiru
  19. لِمَنجس کوliman
  20. يَشَآءُوہ چاہے گاyashāu
  21. وَيُعَذِّبُاور وہ عذاب دے گاwayuʿadhibu
  22. مَنجس کو وہman
  23. يَشَآءُ ۗچاہے گاyashāu
  24. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  25. عَلَىٰاوپرʿalā
  26. كُلِّہرkulli
  27. شَىْءٍۢچیز کےshayin
  28. قَدِيرٌقدرت رکھنے والا ہےqadīrun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں