مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 3

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الذين يؤمنون بالغيب ويقيمون الصلاة ومما رزقناهم ينفقون

جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 3
  • پارہ 1
  • صفحہ 2

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جو چیزیں انکے عقل و حواس کے مخفی ہیں (جیسے دوزخ ۔ جنت۔ ملائکہ وغیرہ) ان سب کو اللہ اور رسول کے ارشاد کی وجہ سے حق اور یقینی سمجھتے ہیں اس سے معلوم ہوا کہ ان امور غائبہ کا منکر ہدایت سے محروم ہے۔ اقامت صلوٰۃ کا یہ مطلب ہے کہ ہمیشہ رعایت حقوق کے ساتھ وقت پر ادا کرتے ہیں۔ سب طاعتوں کی اصل تین ہیں ۔ اول جو باتیں دل سے تعلق رکھتی ہیں، دوسری بدن سے، تیسری مال سے سو اس آیت میں ہر سہ اصول کو ترتیب وار لے لیا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ٱلَّذِينَیہ وہ لوگ ہیںalladhīna
  2. يُؤْمِنُونَجو ایمان لاتے ہیںyu'minūna
  3. بِٱلْغَيْبِغیب پرbil-ghaybi
  4. وَيُقِيمُونَاور وہ قائم کرتے ہیںwayuqīmūna
  5. ٱلصَّلَوٰةَنمازl-ṣalata
  6. وَمِمَّااس میں سے جوwamimmā
  7. رَزَقْنَـٰهُمْرزق دیا ہم نے ان کوrazaqnāhum
  8. يُنفِقُونَوہ خرچ کرتے ہیںyunfiqūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں