من و سلوٰی
جب فرعون غرق ہو چکا اور بنی اسرائیل بحکم الہٰی مصر سے شام کو چلے جنگل میں ان کے خیمے پھٹ گئے اور گرمی آفتاب کی ہوئی تو تمام دن ابر رہتا اور اناج نہ رہا تو من و سلوٰی کھانے کے لئے اترتا من ایک چیز تھی شیریں دھنیے کے سے دانے ترنجبین کے مشابہ رات کو اوس میں برستے لشکر کے گرد ڈھیر لگ جاتے صبح کو ہر ایک اپنی حاجت کے موافق اٹھا لیتا اور سلوٰی ایک پرندہ ہے جس کو بٹیر کہتے ہیں ۔ شام کو لشکر کے گرد ہزاروں جمع ہو جاتے ۔ اندھیرا ہوئے بعد پکڑ لاتے کباب کر کے کھاتے مدتوں تک یہی کھایا کئے۔
یعنی اس لطیف و لذیذ غذا کو کھاؤ اور اس پر اکتفا کرو ، نہ آگے کے لئے ذخیرہ جمع کر کے رکھو اور نہ دوسری غذا سے مبادلہ کی خواہش کرو۔
اول ظلم یہ کیا کہ ذخیرہ کر کے رکھا تو گوشت سڑنا شروع ہو گیا اور دوسرے مبادلہ چاہا کہ مسور،گیہوںٗ ککڑیٗ پیاز وغیرہ ملے۔ جس سے طرح طرح کی تکلیف و مشقت میں مبتلا ہوئے۔