جب جنگل مذکورہ بالا میں پھرتے پھرتے تنگ آگئے اور من و سلوٰی کھاتے کھاتے اکتا گئے تو بنی اسرائیل کو ایک شہر میں داخل ہونے کا حکم ہوا اس کا نام ریحا تھا اس میں قوم عمالقہ جو قوم عاد سے تھی مقیم تھی اور بعض نے بیت المقدس فرمایا ہے ۔
بستی میں داخل ہونے کا حکم
اس شہر کے دروازہ میں سے سجدہ شکر کرتے ہوئے جاؤ ( اور یہ شکر بدنی ہوا) اور بعض فرماتے ہیں کہ براہ تواضح کمر کو جھکا کر جاؤ۔
اور زبان سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہوئے جاؤ (یہ شکر زبانی ہوا) جو یہ دونوں باتیں کرے گا اس کی خطائیں ہم معاف کر دیں گے اور نیک بندوں کے لئے ثواب بڑھا دیں گے ۔