مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 64

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ثم توليتم من بعد ذلك فلولا فضل الله عليكم ورحمته لكنتم من الخاسرين

تو تم اس کے بعد (عہد سے) پھر گئے اور اگر تم پر خدا کا فضل اور اس کی مہربانی نہ ہوتی تو تم خسارے میں پڑے گئے ہوتے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 64
  • پارہ 1
  • صفحہ 10

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی عہد و میثاق کر کے پھر گئے۔ سو اگر اللہ تعالیٰ کا فضل نہ ہوتا تو بالکل تباہ ہو جاتے۔ یعنی اسی وقت ہلاک کر دئیے جاتے یا یہ کہ توبہ و استغفار بھی کرتے اور نبی آخرالزمان کی متابعت بھی کرتے تو بھی تمہاری تقصیرات معاف نہ کی جاتیں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ثُمَّپھرthumma
  2. تَوَلَّيْتُممنہ پھیرلیا تم نےtawallaytum
  3. مِّنۢسےmin
  4. بَعْدِبعدbaʿdi
  5. ذَٰلِكَ ۖاس کےdhālika
  6. فَلَوْلَاتو اگر نہیںfalawlā
  7. فَضْلُفضل ہوتاfaḍlu
  8. ٱللَّهِاللہ کاl-lahi
  9. عَلَيْكُمْاوپر تمہارےʿalaykum
  10. وَرَحْمَتُهُۥاور رحمت اس کیwaraḥmatuhu
  11. لَكُنتُمالبتہ ہوتے تمlakuntum
  12. مِّنَمیں سےmina
  13. ٱلْخَـٰسِرِينَخسارہ پانے والےl-khāsirīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں