تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یہ وہ لوگ ہیں جو ان عوام جاہلوں کے موافق باتیں اپنی طرف سے بنا کر لکھ دیتے تھے اور خدا کی طرف ان باتوں کو منسوب کرتے ۔ مثلًا توریت میں لکھا تھا کہ "پیغمبر آخرالزمان خوبصورت پیچواں بال، سیاہ آنکھیں، میانہ قد، گندم رنگ پیدا ہوں گے" انہوں نے پھیر کر یوں لکھا "لنبا قد، نیلی آنکھیں، سیدھے بال" تاکہ عوام آپ کی تصدیق نہ کر لیں اور ہمارے منافع دینوی میں خلل نہ آ جائے۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں