مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 88

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وقالوا قلوبنا غلف بل لعنهم الله بكفرهم فقليلا ما يؤمنون

اور کہتے ہیں، ہمارے دل پردے میں ہیں۔ (نہیں) بلکہ الله نے ان کے کفر کے سبب ان پر لعنت کر رکھی ہے۔ پس یہ تھوڑے ہی پر ایمان لاتے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 88
  • پارہ 1
  • صفحہ 13

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یہود اپنی تعریف میں کہتے تھے کہ "ہمارے دل غلاف کے اندر محفوظ ہیں بجز اپنے دین کے کسی کی بات ہم کو اثر نہیں کرتی۔ ہم کسی کی چاپلوسی، سحر بیانی یا کرشمے اور دھوکے کی وجہ سے ہر گز اس کی متابعت نہیں کر سکتے۔" حق تعالیٰ نے فرمایا وہ بالکل جھوٹے ہیں بلکہ ان کے کفر کے باعث اللہ نے ان کو ملعون اور اپنی رحمت سے دور کر دیا ہے۔ اس لئے کسی طرح دین حق کو نہیں مانتے اور بہت کم دولت ایمان سے مشرف ہو تے ہیں ۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَقَالُوا۟اور انہوں نے کہاwaqālū
  2. قُلُوبُنَاہمارے دلوں (پر)qulūbunā
  3. غُلْفٌۢ ۚغلاف ہیںghul'fun
  4. بَل(نہیں) بلکہbal
  5. لَّعَنَهُمُلعنت کی ہے ان پرlaʿanahumu
  6. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  7. بِكُفْرِهِمْبوجہ ان کے کفر کےbikuf'rihim
  8. فَقَلِيلًۭاتو کتنا تھوڑا ہےfaqalīlan
  9. مَّاجوmā
  10. يُؤْمِنُونَوہ ایمان لاتے ہیںyu'minūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں