مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 89

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولما جاءهم كتاب من عند الله مصدق لما معهم وكانوا من قبل يستفتحون على الذين كفروا فلما جاءهم ما عرفوا كفروا به فلعنة الله على الكافرين

اور جب الله کے ہاں سے ان کے پاس کتاب آئی جو ان کی (آسمانی) کتاب کی بھی تصدیق کرتی ہے، اور وہ پہلے (ہمیشہ) کافروں پر فتح مانگا کرتے تھے، تو جس چیز کو وہ خوب پہچانتے تھے، جب ان کے پاس آپہنچی تو اس سے کافر ہو گئے۔ پس کافروں پر الله کی لعنت

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 89
  • پارہ 1
  • صفحہ 14

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

ان کے پاس جو کتاب آئی وہ قرآن ہے اور جو کتاب ان کے پاس پہلے سے تھی وہ توریت ہوئی۔ قرآن کے اترنے سے پہلے جب یہودی کافروں سے مغلوب ہوئے تو خدا سے دعا مانگتے کہ "ہم کو نبی آخرالزمان اور جو کتاب ان پر نازل ہو گی ان کے طفیل سے کافروں پر غلبہ عطا فرما"۔ جب حضور ﷺ پیدا ہوئے اور سب نشانیاں بھی دیکھ چکے تو منکر ہو گئے اور ملعون ہوئے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَمَّااور جبwalammā
  2. جَآءَهُمْآگئی ان کے پاسjāahum
  3. كِتَـٰبٌۭکتابkitābun
  4. مِّنْسےmin
  5. عِندِپاسʿindi
  6. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  7. مُصَدِّقٌۭجو تصدیق کرنے والی ہےmuṣaddiqun
  8. لِّمَاواسطے اس کے جوlimā
  9. مَعَهُمْپاس ہے ان کےmaʿahum
  10. وَكَانُوا۟حالانکہ تھے وہwakānū
  11. مِنسےmin
  12. قَبْلُپہلے/ قبلqablu
  13. يَسْتَفْتِحُونَفتح کی دعائیں کرتے تھےyastaftiḥūna
  14. عَلَىخلافʿalā
  15. ٱلَّذِينَان لوگوں کےalladhīna
  16. كَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarū
  17. فَلَمَّاتو جبfalammā
  18. جَآءَهُمآگیا ان کے پاسjāahum
  19. مَّاجوmā
  20. عَرَفُوا۟انہوں نے پہچان لیاʿarafū
  21. كَفَرُوا۟انہوں نے کفر کیاkafarū
  22. بِهِۦ ۚساتھ اس کےbihi
  23. فَلَعْنَةُتو لعنت ہوfalaʿnatu
  24. ٱللَّهِاللہ کیl-lahi
  25. عَلَىاوپرʿalā
  26. ٱلْكَـٰفِرِينَکافروں کےl-kāfirīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں