مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 91

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٩١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واذا قيل لهم امنوا بما انزل الله قالوا نؤمن بما انزل علينا ويكفرون بما وراءه وهو الحق مصدقا لما معهم قل فلم تقتلون انبياء الله من قبل ان كنتم مؤمنين

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جو (کتاب) خدا نے (اب) نازل فرمائی ہے، اس کو مانو۔ تو کہتے ہیں کہ جو کتاب ہم پر (پہلے) نازل ہو چکی ہے، ہم تو اسی کو مانتے ہیں۔ (یعنی) یہ اس کے سوا کسی اور (کتاب) کو نہیں مانتے، حالانکہ وہ (سراسر) سچی ہے اور جو ان کی (آسمانی) کتاب ہے، اس کی بھی تصدیق کرتی ہے۔ (ان سے) کہہ دو کہ اگر تم صاحبِ ایمان ہوتے تو الله کے پیغمبروں کو پہلے ہی کیوں قتل کیا کرتے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 91
  • پارہ 1
  • صفحہ 14

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

جو اللہ نے بھیجا یعنی انجیل و قرآن اور جو اترا ہم پر یعنی توریت مطلب یہ ہوا کہ "بجز توریت اور کتابوں کا صاف انکار کرتے ہیں اور انجیل و قرآن کو نہیں مانتے"۔ حالانکہ وہ کتابیں بھی سچی اور توریت کی تصدیق کرنے والی ہیں۔ ان سے کہدو کہ "اگر تم توریت پر ایمان رکھتے ہو تو پھر تم نے انبیاء کو کیوں قتل کیا" کیونکہ توریت میں یہ حکم ہے کہ "جو نبی توریت کو سچا کہنے والا آئے اس کی نصرت کرنا۔ اور اس پر ضرور ایمان لانا"۔ اور قتل…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِذَااور جبwa-idhā
  2. قِيلَکہا جاتا ہےqīla
  3. لَهُمْان کوlahum
  4. ءَامِنُوا۟ایمان لاؤāminū
  5. بِمَآساتھ اس کے جوbimā
  6. أَنزَلَنازل کیاanzala
  7. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  8. قَالُوا۟وہ کہتے ہیںqālū
  9. نُؤْمِنُہم ایمان لائیں گےnu'minu
  10. بِمَآساتھ اس کے جوbimā
  11. أُنزِلَنازل کیا گیاunzila
  12. عَلَيْنَاہم پرʿalaynā
  13. وَيَكْفُرُونَاور وہ کفر کرتے ہیںwayakfurūna
  14. بِمَاساتھ اس کے جوbimā
  15. وَرَآءَهُۥاس کے علاوہ ہےwarāahu
  16. وَهُوَحالانکہ وہwahuwa
  17. ٱلْحَقُّحق ہےl-ḥaqu
  18. مُصَدِّقًۭاتصدیق کرنے والا ہےmuṣaddiqan
  19. لِّمَاواسطے اس کے جوlimā
  20. مَعَهُمْ ۗان کے پاس ہےmaʿahum
  21. قُلْکہہ دوqul
  22. فَلِمَتو کیوںfalima
  23. تَقْتُلُونَتم قتل کرتے رہے ہوtaqtulūna
  24. أَنۢبِيَآءَنبیوں کوanbiyāa
  25. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  26. مِناس سےmin
  27. قَبْلُپہلےqablu
  28. إِناگرin
  29. كُنتُمہو تمkuntum
  30. مُّؤْمِنِينَایمان لانے والےmu'minīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں