مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ طٰہٰ آیت 122 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

ثُمَّ ٱجْتَبَـٰهُ رَبُّهُۥ فَتَابَ عَلَيْهِ وَهَدَىٰ ﴿١٢٢﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

حضرت آدم علیہ السلام کو شیطان کا اغواء

یعنی جب حکم الہٰی کے امتثال میں غفلت و کوتاہی ہوئی تو اپنی شان کے موافق عزم و استقامت کی راہ پر ثابت قدم نہ رہے اسی کو غوایت و عصیان سے تغلیظًا تعبیر فرمایا ہے بقاعدہ حَسَنَاتُ الْاَبْرَارِ سَیِّئَاتُ الْمُقَرَّبِیْنَ اس کی بحث بھی پہلے گذر چکی۔ یعنی شیطان کا تسلط نہیں ہونے دیا ، بلکہ فورًا توبہ کی توفیق بخشی ، خلعت قبول سے نوازا ، اور بیش از بیش مہربانی سے اسکی طرف متوجہ ہوا اور اپنی خوشنودی کے راستہ پر قائم کر دیا۔