مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ طٰہٰ، آیت 122

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٢٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ثم اجتباه ربه فتاب عليه وهدى

پھر ان کے پروردگار نے ان کو نوازا تو ان پر مہربانی سے توجہ فرمائی اور سیدھی راہ بتائی

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 135 میں سے آیت 122
  • پارہ 16
  • صفحہ 320

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جب حکم الہٰی کے امتثال میں غفلت و کوتاہی ہوئی تو اپنی شان کے موافق عزم و استقامت کی راہ پر ثابت قدم نہ رہے اسی کو غوایت و عصیان سے تغلیظًا تعبیر فرمایا ہے بقاعدہ حَسَنَاتُ الْاَبْرَارِ سَیِّئَاتُ الْمُقَرَّبِیْنَ اس کی بحث بھی پہلے گذر چکی۔ یعنی شیطان کا تسلط نہیں ہونے دیا ، بلکہ فورًا توبہ کی توفیق بخشی ، خلعت قبول سے نوازا ، اور بیش از بیش مہربانی سے اسکی طرف متوجہ ہوا اور اپنی خوشنودی کے راستہ پر قائم کر دیا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ثُمَّپھرthumma
  2. ٱجْتَبَـٰهُچن لیا اس کوij'tabāhu
  3. رَبُّهُۥاس کے رب نےrabbuhu
  4. فَتَابَپس مہربان ہواfatāba
  5. عَلَيْهِاس پرʿalayhi
  6. وَهَدَىٰاور ہدایت بخشیwahadā

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں