مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ طٰہٰ، آیت 130

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٣٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فاصبر على ما يقولون وسبح بحمد ربك قبل طلوع الشمس وقبل غروبها ومن اناء الليل فسبح واطراف النهار لعلك ترضى

پس جو کچھ یہ بکواس کرتے ہیں اس پر صبر کرو۔ اور سورج کے نکلنے سے پہلے اور اس کے غروب ہونے سے پہلے اپنے پروردگار کی تسبیح وتحمید کیا کرو۔ اور رات کی ساعات (اولین) میں بھی اس کی تسبیح کیا کرو اور دن کی اطراف (یعنی دوپہر کے قریب ظہر کے وقت بھی) تاکہ تم خوش ہوجاؤ

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 135 میں سے آیت 130
  • پارہ 16
  • صفحہ 321

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی عذاب اپنے وقت پر ہو کر رہے گا۔ تاخیر و امہال کو دیکھ کر یہ لوگ جو کچھ بکیں بکنے دو۔ آپ فی الحال ان کی باتوں کو سہتے رہئے اور صبر و سکون سے آخری نتیجہ کا انتظار کیجئے۔ ان کے کلمات کفر پر حد سے زیادہ مضطرب ہونے کی ضرورت نہیں۔ یہ فجر اور عصر کی نمازیں ہوئیں۔ یعنی احمقوں اور شریروں کی باتوں پر دھیان نہ کرو ۔ صبر و سکون کے ساتھ اپنے رب کی عبادت میں لگے رہو۔ کیونکہ خدا کی مدد صبر و صلوٰۃ دو چیزوں سے حاصل ہوتی ہے وَ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَٱصْبِرْپس صبر کروfa-iṣ'bir
  2. عَلَىٰاس پرʿalā
  3. مَاجوmā
  4. يَقُولُونَوہ کہتے ہیںyaqūlūna
  5. وَسَبِّحْاور تسبیح کروwasabbiḥ
  6. بِحَمْدِساتھ حمد کےbiḥamdi
  7. رَبِّكَاپنے رب کیrabbika
  8. قَبْلَقبلqabla
  9. طُلُوعِطلوع ہونے سےṭulūʿi
  10. ٱلشَّمْسِسورجl-shamsi
  11. وَقَبْلَاور قبلwaqabla
  12. غُرُوبِهَا ۖاس کے غروب ہونے سےghurūbihā
  13. وَمِنْاور سےwamin
  14. ءَانَآئِگھڑیوں میںānāi
  15. ٱلَّيْلِرات کیal-layli
  16. فَسَبِّحْپس تسبیح کروfasabbiḥ
  17. وَأَطْرَافَاور کناروں پرwa-aṭrāfa
  18. ٱلنَّهَارِدن کےl-nahāri
  19. لَعَلَّكَشاید کہ توlaʿallaka
  20. تَرْضَىٰتو راضی ہوجائےtarḍā

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں