تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی دنیا میں قسم قسم کے کافروں مثلًا یہود ، نصاریٰ ، مشرکین ، مجوس وغیرہ کو ہم نے عیش و تنعم کے جو سامان د یے ہیں ان کی طرف آپ کبھی آنکھ اٹھا کر بھی نہ دیکھئے (جیسے اب تک نہیں دیکھا) یہ محض چند روزہ بہار ہے جس کے ذریعہ سے ہم ان کا امتحان کرتے ہیں کہ کون احسان مانتا ہے اور کون سرکشی کرتا ہے جو عظیم الشان دولت حق تعالیٰ نے (اے پیغمبر!) آپ کے لئے مقدر کی ہے مثلًا قرآن کریم ، منصب رسالت ، فتوحات عظیمہ ، رفع ذکر ، اور…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں