مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ طٰہٰ، آیت 132

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٣٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وامر اهلك بالصلاة واصطبر عليها لا نسالك رزقا نحن نرزقك والعاقبة للتقوى

اور اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم کرو اور اس پر قائم رہو۔ ہم تم سے روزی کے خواستگار نہیں۔ بلکہ تمہیں ہم روزی دیتے ہیں اور (نیک) انجام (اہل) تقویٰ کا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 135 میں سے آیت 132
  • پارہ 16
  • صفحہ 321

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اپنے متعلقین اور اتباع کو بھی نماز کی تاکید فرماتے رہئے ۔ حدیث میں آپ نے فرمایا کہ بچہ جب سات برس کا ہو جائے تو (عادت ڈالنے کے لئے) نماز پڑھواؤ۔ جب دس برس کا ہو تو مار کر پڑھاؤ۔ دنیا میں مالک غلاموں سے روزی کمواتے ہیں ۔ وہ مالک بندگی چاہتا ہے اور غلاموں کو روزی آپ دیتا ہے (کذا فی الموضح) غرض ہماری نماز سے اس کا کچھ فائدہ نہیں، البتہ ہمارا فائدہ ہے کہ نماز کی برکت سے بے غائلہ روزی ملتی ہے وَّ یَرۡزُقۡہُ مِنۡ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَأْمُرْاور حکم دوwamur
  2. أَهْلَكَاپنے گھر والوں کوahlaka
  3. بِٱلصَّلَوٰةِنماز کاbil-ṣalati
  4. وَٱصْطَبِرْاور جمے رہوwa-iṣ'ṭabir
  5. عَلَيْهَا ۖاس پرʿalayhā
  6. لَانہیںlā
  7. نَسْـَٔلُكَہم سوال کرتے تجھ سےnasaluka
  8. رِزْقًۭا ۖرزق کاriz'qan
  9. نَّحْنُہمnaḥnu
  10. نَرْزُقُكَ ۗہم رزق دیتے ہیں تجھ کوnarzuquka
  11. وَٱلْعَـٰقِبَةُاور انجامwal-ʿāqibatu
  12. لِلتَّقْوَىٰتقوی ہی کے لیے ہےlilttaqwā

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں