آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کفار کے لئے حجت ہے
یعنی ایسا عظیم الشان نشان دیکھنے کے بعد تو کہتے ہیں کہ کوئی نشان کیوں نہ لایا۔ اور فرض کرو ہم یہ نشانی نہ دکھاتے یعنی قرآن نازل نہ کرتے، بس انزال کتاب اور ارسال رسول سے پہلے ہی کفر و شرک کی سزا میں انکو دھر گھسیٹتے تو شور مچاتے کہ صاحب! سزا دینے سے پیشتر ہمارےپاس کوئی کتاب اور سمجھانے والا تو بھیجنا تھا کہ ہم کو ذلت و رسوائی اٹھانے سے قبل آگاہ کر دیتا۔ پھر دیکھتے کہ ہم آپ کےکہنے پر کیسا چلتے۔ غرض قرآن نہ آتا تو یوں کہتے اب آیا تو اسے چھو ڑ کر دوسری من گھڑت نشانیوں کا مطالبہ کرنے لگے۔ ان کا مقصود ہدایت حاصل کرنا ہی نہیں۔ فضول حیلے بہانے تراشتے رہتے ہیں۔ سو خیر ان سےکہدو کہ ہم اور تم دونوں انتظار کرتے ہیں کہ عنقریب پردہ غیب سے کیسا مستقبل سامنے آتا ہے اس وقت سب حقیقت آشکارا ہو جائے گی کہ کس جماعت کا راستہ سیدھا ہے ؟ اور کون اس راستہ پر ٹھیک چل رہا ہے ؟ تم سورہ طہ بتوفیقہ وعونہ فلہ الحمد اوّلاً وآخرًا۔ وعلیٰ نبیہ الصلوٰۃ والتسلیم وافرًا متکاثرًا۔