مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ طٰہٰ آیت 15 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

إِنَّ ٱلسَّاعَةَ ءَاتِيَةٌ أَكَادُ أُخْفِيهَا لِتُجْزَىٰ كُلُّ نَفْسٍۭ بِمَا تَسْعَىٰ ﴿١٥﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

قیامت کی گھڑی کا اخفاء

یعنی اس کے آنے کا وقت سب سے مخفی رکھنا چاہتا ہوں ، حتٰی کہ اگر خود اپنے سے چھپانا ممکن ہوتا تو اپنے سے بھی مخفی رکھتا ، لیکن یہ ممکن ہی نہیں۔ وفیہ من المبالغۃ کما فی الحدیث لَا تَعْلَمُ شِمَالَہٗ مَا تُنْفِقُ یَمِیْنُہ و کما قال الشاعر؂ غیرت از چشم برم روئے تو دیدن نہ دہم گوش رانیز حدیث تو شنیدن نہ دہم۔ اور اگر بہت سے مصالح باعث اظہار نہ ہوتیں تو جتنا اجمالی اظہار کیا گیا یہ بھی نہ کیا جاتا۔

قیامت اعمال کی جزا کے لئے ہے

یعنی قیامت کا آنا اس لئے ضروری ہے کہ ہر شخص کو اس کے نیک و بد کا بدلہ ملے اور مطیع و عاصی میں کوئی التباس و اشتباہ باقی نہ رہے یہ توحید و عبادت کے بعد عقیدہ معاد کی تعلیم ہوئی۔