مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ طٰہٰ، آیت 21

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قال خذها ولا تخف سنعيدها سيرتها الاولى

خدا نے فرمایا کہ اسے پکڑ لو اور ڈرنا مت۔ ہم اس کو ابھی اس کی پہلی حالت پر لوٹا دیں گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 135 میں سے آیت 21
  • پارہ 16
  • صفحہ 313

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی ہاتھ میں آ کر پھر لاٹھی ہو جائے گی۔ کہتے ہیں ابتداء میں موسٰیؑ کو پکڑنے کی ہمت نہ ہوتی تھی آخر کپڑا ہاتھ میں لپیٹ کر پکڑنے لگے۔ فرشتہ نے کہا "موسٰی! کیا خدا اگر بچانا نہ چاہے تو یہ چیتھڑا تجھے بچا سکتا ہے ؟" موسٰی نے کہا ۔ "نہیں لیکن میں کمزور مخلوق ہوں اور ضعف سے پیدا کیا گیا ہوں۔" پھر حضرت موسٰیؑ نے ہاتھ سے کپڑا ہٹا کر اژدھے کے منہ میں دے دیا ۔ ہاتھ ڈالنا تھا کہ وہی لاٹھی ہاتھ میں دیکھی۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالَفرمایاqāla
  2. خُذْهَااس کو پکڑ لوkhudh'hā
  3. وَلَااور نہwalā
  4. تَخَفْ ۖڈروtakhaf
  5. سَنُعِيدُهَاعنقریب ہم لوٹا دیں گے اس کوsanuʿīduhā
  6. سِيرَتَهَااس کی حالت پرsīratahā
  7. ٱلْأُولَىٰپہلیl-ūlā

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں