مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ طٰہٰ، آیت 58

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فلناتينك بسحر مثله فاجعل بيننا وبينك موعدا لا نخلفه نحن ولا انت مكانا سوى

تو ہم بھی تمہارے مقابل ایسا ہی جادو لائیں گے تو ہمارے اور اپنے درمیان ایک وقت مقرر کر لو کہ نہ تو ہم اس کے خلاف کریں اور نہ تم (اور یہ مقابلہ) ایک ہموار میدان میں (ہوگا)

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 135 میں سے آیت 58
  • پارہ 16
  • صفحہ 315

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی تو اس ارادہ میں کامیاب نہیں ہو سکتا ہمارے یہاں بھی بڑے بڑے ماہر جادوگر موجود ہیں۔ بہتر ہو گا کہ ان سے مقابلہ ہو جائے۔ پس جس دن اور جس جگہ مقابلہ کرنا چاہے تجھے اس کی تعیین کا اختیار دیا جاتا ہے۔ ضرورت اس کی ہے کہ جو وقت معین ہو جائے اس سے کوئی فریق گریز نہ کرے اور جگہ ایسی ہو جہاں فریقین کو آنے اور بیٹھنے میں یکساں سہولت حاصل ہو۔ نشست وغیرہ میں راعی و رعایا ، یا حاکم و محکوم اور بڑے چھوٹے کا کوئی سوال نہ ہو ،…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَلَنَأْتِيَنَّكَپس البتہ ہم بھی ضرور آئیں گے تیرے پاسfalanatiyannaka
  2. بِسِحْرٍۢجادو کے ساتھbisiḥ'rin
  3. مِّثْلِهِۦاسی جیسےmith'lihi
  4. فَٱجْعَلْتو بنا۔ مقرر کرfa-ij'ʿal
  5. بَيْنَنَاہمارے درمیانbaynanā
  6. وَبَيْنَكَاور اپنے درمیانwabaynaka
  7. مَوْعِدًۭاایک وعدے کا وقت۔ جگہmawʿidan
  8. لَّانہیںlā
  9. نُخْلِفُهُۥہم خلاف کریں گے اس سےnukh'lifuhu
  10. نَحْنُہمnaḥnu
  11. وَلَآاور نہwalā
  12. أَنتَتم (کرنا)anta
  13. مَكَانًۭاایک جگہmakānan
  14. سُوًۭىہموار۔ برابر۔ سیدھیsuwan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں