مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ طٰہٰ، آیت 60

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فتولى فرعون فجمع كيده ثم اتى

تو فرعون لوٹ گیا اور اپنے سامان جمع کرکے پھر آیا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 135 میں سے آیت 60
  • پارہ 16
  • صفحہ 315

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی یہ طے کر کےفرعون مجلس سے اٹھ گیا اور ساحروں کو جمع کرنے اور مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہر قسم کی تدبیریں اور داؤ گھات کرنے لگا۔ اور آخر کار مکمل تیاری کے بعد پوری طاقت کے ساتھ وقت معین پر میدان مقابلہ میں حاضر ہو گیا۔ ساحروں کی بڑی فوج اس کے ہمراہ تھی، انعام و اکرام کے وعدے ہو رہے تھے اور ہر طرح موسٰیؑ کو شکست دینے اور حق کو مغلوب کر لینے کی فکر تھی۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَتَوَلَّىٰتو پلٹاfatawallā
  2. فِرْعَوْنُفرعونfir'ʿawnu
  3. فَجَمَعَتو اس نے اکٹھی کیںfajamaʿa
  4. كَيْدَهُۥاپنی چالیں۔ ہتھکنڈےkaydahu
  5. ثُمَّپھرthumma
  6. أَتَىٰآگیاatā

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں