مقابلے کا عزم
یعنی موقع کی اہمیت کو سمجھو ، وقت کو ہاتھ سے نہ دو ، پوری ہمت و قوت سے سب مل کر ان کے گرانے کی تدبیر کرو۔ اور دفعۃً ایسا متفقہ حملہ کر دو کہ پہلے وار میں ان کے قدم اکھڑ جائیں کہ آج کا معرکہ فیصلہ کن معرکہ ہے ، آج کی کامیابی دائمی کامیابی ہے ۔ جو فریق آ ج غالب رہے گا وہ ہمیشہ کے لئے منصور و مفلح سمجھا جائے گا۔