مقابلے کا آغاز
موسٰیؑ نے نہایت بے پروائی سےجواب دیا کہ نہیں ، تم پہلے اپنے حوصلے نکال لو اور اپنے کرتب دکھا لو۔ تا باطل کی زور آزمائی کے بعد حق کا غلبہ پوری طرح نمایاں ہوں ۔ یہ قصہ سورہ اعراف میں گزر چکا وہاں کے فوائد ملاحظہ کر لئے جائیں۔
سحر کی حقیقت
یعنی ساحرین کی نظر بندی سے موسٰیؑ کو یوں خیال ہونے لگا کہ گویا رسیاں اور لاٹھیاں سانپوں کی طرح دوڑ رہی ہیں۔ اور واقع میں ایسا نہ تھا۔