مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ طٰہٰ، آیت 64

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فاجمعوا كيدكم ثم ائتوا صفا وقد افلح اليوم من استعلى

تو تم (جادو کا) سامان اکھٹا کرلو اور پھر قطار باندھ کر آؤ۔ آج جو غالب رہا وہی کامیاب ہوا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 135 میں سے آیت 64
  • پارہ 16
  • صفحہ 315

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی موقع کی اہمیت کو سمجھو ، وقت کو ہاتھ سے نہ دو ، پوری ہمت و قوت سے سب مل کر ان کے گرانے کی تدبیر کرو۔ اور دفعۃً ایسا متفقہ حملہ کر دو کہ پہلے وار میں ان کے قدم اکھڑ جائیں کہ آج کا معرکہ فیصلہ کن معرکہ ہے ، آج کی کامیابی دائمی کامیابی ہے ۔ جو فریق آ ج غالب رہے گا وہ ہمیشہ کے لئے منصور و مفلح سمجھا جائے گا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَأَجْمِعُوا۟تو اکٹھی کرلوfa-ajmiʿū
  2. كَيْدَكُمْاپنی تدبیریںkaydakum
  3. ثُمَّپھرthumma
  4. ٱئْتُوا۟آجاؤi'tū
  5. صَفًّۭا ۚصف بنا کرṣaffan
  6. وَقَدْاور تحقیقwaqad
  7. أَفْلَحَفلاح پا گیاaflaḥa
  8. ٱلْيَوْمَآجl-yawma
  9. مَنِجوmani
  10. ٱسْتَعْلَىٰغالب ہواis'taʿlā

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں