تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
حضرت موسٰیؑ حسب وعدہ نہایت اشتیاق کے ساتھ کوہ طور پہنچے۔ شاید قوم کے بعض نقباء کو بھی ہمراہ لیجانے کا حکم ہو گا۔ وہ ذرا پیچھے رہ گئے۔ حضرت موسٰیؑ شوق میں آگے بڑھے چلے گئے۔ حق تعالیٰ نے فرمایا موسٰیؑ! ایسی جلدی کیوں کی کہ قوم کو پیچھے چھوڑ آئے ۔ عرض کیا کہ اے پروردگار! تیری خوشنودی کے لئے جلد حاضر ہو گیا اور قوم بھی کچھ زیادہ دور نہیں یہ میرے پیچھے چلی آ رہی ہے ۔ کذا فی التفاسیر ویحتمل غیر ذٰلک واللہ اعلم۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں