مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ طٰہٰ آیت 95 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

قَالَ فَمَا خَطْبُكَ يَـٰسَـٰمِرِىُّ ﴿٩٥﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

سامری سے بازپرس

ادھر سے فارغ ہو کر موسٰیؑ نےسامری کو ڈانٹ بتلائی اور فرمایا کہ اب تو اپنی حقیقت بیان کر ۔ یہ حرکت تو نے کس وجہ سےکی ؟ اور کیا اسباب پیش آئے کہ بنی اسرائیل تیری طرف جھک پڑے۔