قیامت میں آسمانوں کا لپیٹنا
یعنی جب قیامت آئے گی آسمانوں کی صفیں لپیٹ دی جائیں گی۔ جس طرح دستاویز کا لکھا ہوا کاغذ لپیٹ کر رکھ دیا جاتا ہے۔ وَ السَّمٰوٰتُ مَطۡوِیّٰتٌۢ بِیَمِیۡنِہٖ (الزمر۔۶۷) بعض روایات میں جو نبی کریم ﷺ کے ایک کاتب کا نام "سجل" بتلایا گیا ہے، اس کو حفاظ حدیث کی ایک جماعت نے ضعیف بلکہ موضوع قرار دیا ہے کما صرح ابن کثیرؒ فلا یُعْتَبَرُ بِتَخْرِیْجِ اَبِی داؤد والنسائی فی سننھما ۔
دوبارہ تخلیق
یعنی جیسی سہولت سےدنیا کو پہلی بار پیدا کیا تھا اسی طرح دوبارہ پیدا کر دی جائے گی۔ یہ حتمی وعدہ ہے جو یقینًا پورا ہو کر رہے گا۔