مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انبیاء، آیت 109

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٠٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فان تولوا فقل اذنتكم على سواء وان ادري اقريب ام بعيد ما توعدون

اگر یہ لوگ منہ پھیریں تو کہہ دو کہ میں نے تم کو سب کو یکساں (احکام الہیٰ سے) آگاہ کردیا ہے۔ اور مجھ کو معلوم نہیں کہ جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ (عن) قریب (آنے والی) ہے یا (اس کا وقت) دور ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 112 میں سے آیت 109
  • پارہ 17
  • صفحہ 331

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اس قدر اتمام حجت کے بعد بھی نہ مانو ، تو میں تم کو خبر کر چکا کہ اب میں تم سےبیزار اور تم مجھ سے علیحدہ تمہارا عمل تمہارے ساتھ اور میرا عمل میرے ساتھ۔ ہر ایک کا جو نتیجہ ہو گا سامنے آ جائے گا۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں "دونوں طرف برابر یعنی ابھی تم دونوں بات کر سکتے ہو (قبول کرو یا رد کرو) ایک طرف کا زور نہیں آیا۔" یعنی تمہارےنہ ماننے پر جو عذاب کا وعدہ ہے وقوع تو اس کا ضرور بالضرور ہو کر رہے گا۔ لیکن میں یہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَإِنپھر اگرfa-in
  2. تَوَلَّوْا۟وہ منہ موڑ لیںtawallaw
  3. فَقُلْتو کہہ دیجیےfaqul
  4. ءَاذَنتُكُمْمیں نے خبردار کردیا تم کوādhantukum
  5. عَلَىٰعلی الاعلان۔ʿalā
  6. سَوَآءٍۢ ۖیکساں طور پرsawāin
  7. وَإِنْاور نہیںwa-in
  8. أَدْرِىٓمیں جانتاadrī
  9. أَقَرِيبٌکیا قریب ہےaqarībun
  10. أَمیاam
  11. بَعِيدٌۭدور ہےbaʿīdun
  12. مَّاجوmā
  13. تُوعَدُونَتم وعدہ دیئے جاتے ہوtūʿadūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں