اللہ کے اقتدار سے وہ بھی باہر نہیں ہیں
یعنی جن کو تم خد اکی اولاد یا خدا بنا رہے ہو اگر بفرض محال ان میں سےکوئی اپنی نسبت (معاذ اللہ) ایسی بات کہہ گذرے تو وہ ہی دوزخ کی سزا جو حد سے گذرنے والے ظالموں کو ملتی ہے ، ہم انکو بھی دیں گے ۔ ہمارے لا محدود اقتدار و جبروت سے وہ بھی باہر نہیں جا سکتے، پھر بھلا خدا کیسے ہو سکتے ہیں۔