مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انبیاء، آیت 29

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ومن يقل منهم اني اله من دونه فذلك نجزيه جهنم كذلك نجزي الظالمين

اور جو شخص ان میں سے یہ کہے کہ خدا کے سوا میں معبود ہوں تو اسے ہم دوزخ کی سزا دیں گے اور ظالموں کو ہم ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 112 میں سے آیت 29
  • پارہ 17
  • صفحہ 324

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جن کو تم خد اکی اولاد یا خدا بنا رہے ہو اگر بفرض محال ان میں سےکوئی اپنی نسبت (معاذ اللہ) ایسی بات کہہ گذرے تو وہ ہی دوزخ کی سزا جو حد سے گذرنے والے ظالموں کو ملتی ہے ، ہم انکو بھی دیں گے ۔ ہمارے لا محدود اقتدار و جبروت سے وہ بھی باہر نہیں جا سکتے، پھر بھلا خدا کیسے ہو سکتے ہیں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ۞ وَمَناور جوwaman
  2. يَقُلْکہتا ہےyaqul
  3. مِنْهُمْان میں سےmin'hum
  4. إِنِّىٓبیشک میںinnī
  5. إِلَـٰهٌۭالہ ہوںilāhun
  6. مِّناس کےmin
  7. دُونِهِۦسواdūnihi
  8. فَذَٰلِكَتو یہfadhālika
  9. نَجْزِيهِہم بدلہ دیں گے اس کوnajzīhi
  10. جَهَنَّمَ ۚجہنم (کی شکل میں)jahannama
  11. كَذَٰلِكَاسی طرحkadhālika
  12. نَجْزِىہم بدلہ دیں گےnajzī
  13. ٱلظَّـٰلِمِينَظالموں کوl-ẓālimīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں