مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انبیاء، آیت 33

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وهو الذي خلق الليل والنهار والشمس والقمر كل في فلك يسبحون

اور وہی تو ہے جس نے رات اور دن اور سورج اور چاند کو بنایا۔ (یہ) سب (یعنی سورج اور چاند اور ستارے) آسمان میں (اس طرح چلتے ہیں گویا) تیر رہے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 112 میں سے آیت 33
  • پارہ 17
  • صفحہ 324

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یہ ان ہی آسمانی نشانیوں کی قدرے تفصیل ہوئی۔ یعنی سورج چاند بلکہ ہر سیارہ اپنے مدار پر پڑا چکر کھا رہا ہے۔ یَسْبِحُوْنَ کےلفظ سے ظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ سیارات اللہ کے حکم سے بذات خود چلتے ہیں۔ واللہ اعلم۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَهُوَاور وہwahuwa
  2. ٱلَّذِىاللہ وہ ذات ہےalladhī
  3. خَلَقَاس نے بنایاkhalaqa
  4. ٱلَّيْلَرات کوal-layla
  5. وَٱلنَّهَارَاور دن کوwal-nahāra
  6. وَٱلشَّمْسَاور سورج کوwal-shamsa
  7. وَٱلْقَمَرَ ۖاور چاند کوwal-qamara
  8. كُلٌّۭسب کے سبkullun
  9. فِىمیںfī
  10. فَلَكٍۢایک فلکfalakin
  11. يَسْبَحُونَتیر رہے ہیںyasbaḥūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں