مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انبیاء، آیت 36

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واذا راك الذين كفروا ان يتخذونك الا هزوا اهذا الذي يذكر الهتكم وهم بذكر الرحمن هم كافرون

اور جب کافر تم کو دیکھتے ہیں تو تم سے استہزاء کرتے ہیں کہ کیا یہی شخص ہے جو تمہارے معبودوں کا ذکر (برائی سے) کیا کرتا ہے حالانکہ وہ خود رحمٰن کے نام سے منکر ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 112 میں سے آیت 36
  • پارہ 17
  • صفحہ 325

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی انجام سے بالکل بے فکر ہو کر یہ لوگ پیغمبر ﷺ کی ہنسی اڑاتے ہیں۔ اور ان سے ٹھٹھا کرتے ہیں۔ چنانچہ استہزاء و تحقیر سے کہتے ہیں اَہٰذَا الَّذِیۡ یَذۡکُرُ اٰلِہَتَکُمۡ کیا یہ ہی شخص ہے جو تمہارےمعبودوں کا برائی سے ذکر کرتا ہے۔ انہیں شرم نہیں آتی کہ خود حقیقی معبود کے ذکر اور "رحمٰن" کے نام تک سے چڑتے ہیں اس کی سچی کتاب کے منکر ہیں ، اور جھوٹے معبودوں کی برائی سن کر چیں بچیں ہوتے ہیں۔ اندریں صورت ہنسی کے قابل انکی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِذَااور جبwa-idhā
  2. رَءَاكَدیکھتے ہیں تجھ کوraāka
  3. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  4. كَفَرُوٓا۟جنہوں نے کفر کیاkafarū
  5. إِننہیںin
  6. يَتَّخِذُونَكَوہ بناتے تیراyattakhidhūnaka
  7. إِلَّامگرillā
  8. هُزُوًامذاقhuzuwan
  9. أَهَـٰذَاکیا یہ ہےahādhā
  10. ٱلَّذِىوہ شخصalladhī
  11. يَذْكُرُجو ذکر کرتا ہےyadhkuru
  12. ءَالِهَتَكُمْتمہارے الہوں کاālihatakum
  13. وَهُمحالانکہ وہwahum
  14. بِذِكْرِذکر کےbidhik'ri
  15. ٱلرَّحْمَـٰنِرحمن کےl-raḥmāni
  16. هُمْساتھ وہhum
  17. كَـٰفِرُونَانکاری ہیںkāfirūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں