مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انبیاء آیت 46 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

وَلَئِن مَّسَّتْهُمْ نَفْحَةٌ مِّنْ عَذَابِ رَبِّكَ لَيَقُولُنَّ يَـٰوَيْلَنَآ إِنَّا كُنَّا ظَـٰلِمِينَ ﴿٤٦﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

کفار بہرے ہیں کہ دعوت حق نہیں سنتے

یعنی یہ لوگ جو بہرے بنے ہوئے ہیں ، صرف اس وقت تک ہے کہ ذرا زور سے کھٹکھٹائےنہ جائیں۔ اگر عذاب الہٰی کی ذرا سی بھنک کان میں پڑ گئ یا خدا کے قہر و انتقام کی ادنیٰ بھاپ بھی ان کو چھو گئ تو آنکھ کان سب کھل جائیں گے اس وقت بد حواس ہو کر چلائیں گے کہ بیشک ہم بڑے بھاری مجرم تھے جو ایسی کم بختی آئی۔