مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انبیاء آیت 47 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

وَنَضَعُ ٱلْمَوَٰزِينَ ٱلْقِسْطَ لِيَوْمِ ٱلْقِيَـٰمَةِ فَلَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَيْـًٔا ۖ وَإِن كَانَ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِّنْ خَرْدَلٍ أَتَيْنَا بِهَا ۗ وَكَفَىٰ بِنَا حَـٰسِبِينَ ﴿٤٧﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

انصاف کی میزان اور وزن اعمال

یعنی رائی کے دانہ کے برابر کسی کا عمل ہو گا وہ بھی میزان میں تلے گا ، ادھر ادھر ضائع نہ ہو گا نہ کسی پر ظلم و زیادتی کی جائے گی۔ رتی رتی کا حساب برابر کر دیا جائے گا ۔ (تنبیہ) "موازین" میزان کی جمع ہے۔ شاید بہت سی ترازوئیں ہوں یا ایک ہی ہو مگر مختلف اعمال و عمّال کے اعبتار سے کئ قرار دے دی گئیں۔ واللہ اعلم۔ وزن اعمال اور میزان کے متعلق پہلے سورہ "اعراف" میں کلام کیا جا چکا ہے اسے دیکھ لیا جائے۔

یعنی ہمارا حساب آخری اور فیصلہ کن ہوگا۔ جس کے بعد کوئی دوسرا حساب نہیں ۔ نہ ہم کو ساری مخلوق کا حساب لینے میں کسی مددگار کی ضرورت ہے ۔ آگے بتلایا کہ انذار و تخویف کا سلسلہ پہلے سے چلا آتا ہے آج جن باتوں سے حضرت محمد رسول اللہ ﷺ ڈراتے ہیں انبیائے سابقین بھی ان سے ڈراتے چلے آتے ہیں۔