مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انبیاء، آیت 48

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولقد اتينا موسى وهارون الفرقان وضياء وذكرا للمتقين

اور ہم نے موسیٰ اور ہارون کو (ہدایت اور گمراہی میں) فرق کر دینے والی اور (سرتاپا) روشنی اور نصیحت (کی کتاب) عطا کی (یعنی) پرہیز گاروں کے لئے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 112 میں سے آیت 48
  • پارہ 17
  • صفحہ 326

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی تورات شریف جو حق و باطل ، ہدایت و ضلالت اور حلال و حرام کے قضیے چکانے والی اور جہل و غفلت کی اندھیریوں میں روشنی پہنچانے والی اور خدا سے ڈرنے والوں کو نصیحت سنانے والی کتاب تھی۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqad
  2. ءَاتَيْنَادی ہم نےātaynā
  3. مُوسَىٰموسیٰ کوmūsā
  4. وَهَـٰرُونَاور ہارون کوwahārūna
  5. ٱلْفُرْقَانَفرقانl-fur'qāna
  6. وَضِيَآءًۭاور روشنیwaḍiyāan
  7. وَذِكْرًۭااور ذکر۔ نصیحتwadhik'ran
  8. لِّلْمُتَّقِينَمتقی لوگوں کے لیےlil'muttaqīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں