تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
قیامت کا خطرہ بھی اسی لئے رکھتے ہیں کہ ان کےدل میں خدا کا ڈر ہے۔ ہر وقت دل میں کھٹکا لگا رہتا ہے کہ دیکھئے وہاں کیا صورت پیش آئے گی۔ کہیں العیاذ باللہ حق تعالیٰ کی ناراضی اور عذاب کے مورد نہ بن جائیں۔ ظاہر ہے ایسے ہی لوگ نصیحت سے منتفع ہوتے ہیں۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں