تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی حضرت محمد ﷺ اور حضرت موسٰیؑ سے پیشتر ہم نےابراہیمؑ کو اس کی اعلیٰ قابلیت و شان کے مناسب رشد و ہدایت دی تھی ، بلکہ جوانی سے پہلے ہی بچپن میں اس نیک راہ پر ڈال دیا تھا جو ایسے اولواالعزم انبیاء کےشایان شان ہو۔ یعنی اس کی استعداد و اہلیت اور کمالات علمیہ و عملیہ کی پوری خبر ہم ہی رکھتے ہیں۔ اسی لئے جو رشد و ہدیٰ اس کے حسب حال تھی ہم نے عطا کر دی۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں