مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انبیاء آیت 59 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

قَالُوا۟ مَن فَعَلَ هَـٰذَا بِـَٔالِهَتِنَآ إِنَّهُۥ لَمِنَ ٱلظَّـٰلِمِينَ ﴿٥٩﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

کفار کا غصہ

یعنی یہ گستاخی اور بے ادبی کی حرکت ہمارے معبودوں کےساتھ کس نے کی۔ یقینًا جس نے یہ کام کیا بڑا ظالم اور شریر ہے (استغفراللہ) یہ شاید ان لوگوں نے کہا ہو گا جن کےکان تک تَاللہِ لَاَ کِیْدَنَّ اَصْنَامَکُمْ کی آواز نہ پہنچی تھی۔