حضرت ابراہیم علیہ السلام کا بتوں کو توڑنا
جب وہ لوگ شہر سے باہر ایک میلہ میں گئے تب ابراہیمؑ نے بت خانہ میں جا کر بتوں کو توڑ ڈالا ۔ صرف ایک بت کو باقی رہنے دیا جو باعتبار جثہ کے یا تعظیم و تکریم کے ان کے نزدیک سب سے بڑا تھا ، اور جس کلہاڑی سے توڑا تھا وہ اس بڑے کے گلے میں لٹکا دی ، تا وہ لوگ جب واپس آ کر یہ صورت حال دیکھیں تو قدرتی طور پر ان کا خیال اس بڑے بت کی طرف ہو یا الزامًا اس کی طرف رجوع کرایا جا سکے۔