حضرت داؤد علیہ السلام کا زرہیں بنانا
حق تعالیٰ نے حضرت داؤدؑ کے ہاتھ میں لوہا موم کر دیا تھا۔ اسے موڑ کر نہایت ہلکی ، مضبوط ، جدید قسم کی زرہیں تیار کرتے تھے جو لڑائی میں کام دیں۔
یعنی تمہارے فائدہ کے لئے ہم نے داؤدؑ کے ذریعہ سے ایسی عجیب صنعت نکال دی ، سوچو کہ تم اس قسم کی نعمتوں کا کچھ شکر ادا کرتے ہو۔