مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انبیاء، آیت 80

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وعلمناه صنعة لبوس لكم لتحصنكم من باسكم فهل انتم شاكرون

اور ہم نے تمہارے لئے ان کو ایک (طرح) کا لباس بنانا بھی سکھا دیا تاکہ تم کو لڑائی (کے ضرر) سے بچائے۔ پس تم کو شکرگزار ہونا چاہیئے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 112 میں سے آیت 80
  • پارہ 17
  • صفحہ 328

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

حق تعالیٰ نے حضرت داؤدؑ کے ہاتھ میں لوہا موم کر دیا تھا۔ اسے موڑ کر نہایت ہلکی ، مضبوط ، جدید قسم کی زرہیں تیار کرتے تھے جو لڑائی میں کام دیں۔ یعنی تمہارے فائدہ کے لئے ہم نے داؤدؑ کے ذریعہ سے ایسی عجیب صنعت نکال دی ، سوچو کہ تم اس قسم کی نعمتوں کا کچھ شکر ادا کرتے ہو۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَعَلَّمْنَـٰهُاور سکھایا ہم نے اس کوwaʿallamnāhu
  2. صَنْعَةَبنانا۔ کاریگری۔ عملṣanʿata
  3. لَبُوسٍۢلباسlabūsin
  4. لَّكُمْتمہارے لیےlakum
  5. لِتُحْصِنَكُمتاکہ بچائے تم کوlituḥ'ṣinakum
  6. مِّنۢسےmin
  7. بَأْسِكُمْ ۖتمہارے خوفbasikum
  8. فَهَلْتو کیاfahal
  9. أَنتُمْتمantum
  10. شَـٰكِرُونَشکر گزار ہوshākirūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں